Remembering Faiz Ahmad Faiz
Tum aaye ho na ShabeIntezar guzri hai
Singer: Amir Ali Khan
تم آئے ہو، نہ شبِ انتظار گزری ہے
تلاش میں ہے سحر، بار بار گزری ہے
جنوں میں جتنی بھی گزری، بیکار گزری ہے
اگرچہ دل پہ خرابی ہزار گزری ہے
وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھ
وہ بات اُن کو بہت نا گوار گزری ہے
نہ گُل کھلے ہیں نہ ان سے ملے نہ مَے پی ہے
عجیب رنگ میں اب کے بہار گزری ہے